|
نیویارک: ہارر فلم ڈونٹ بی آفریڈ آف دی ڈارک 26 اگست کو امریکہ میں ریلیز کی جا رہی ہے۔ یہ فلم گولر موڈیل ٹورو اور میتھیو روبزن کی تحریر ہے۔ فلم کا مرکزی کردار ننھی لڑکی سیلی ہرست ہے جو اپنے والد ایلیکس اور اس کی دوست کم کر کے ساتھ نئے مکان میں منتقل ہوتی ہے۔ ایلیکس مکان کو تزئین و آرائش کے بعد بیچنے کا ارادہ کرتا ہے لیکن اس سے پہلے ہی مکان میں کچھ انہونے واقعات ہونے لگتے ہیں۔ کم صورتحال کی کھوج میں لگتی ہے تو اسے پتہ چلتا ہے کہ مکان میں کوئی انوکھی مخلوق رہتی ہے جس سے تینوں افراد مکان میں قید ہوجاتے ہیں اور پھر شروع ہوجاتی ہے جدوجہد جانیں بچانے کی۔
|